کراچی: موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

Published On 16 June,2021 04:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملیر جامعہ ملیہ روڈ کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں ایک اور ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا، جامعہ ملیہ روڈ کے قریب کار پر فائرنگ کی گئی جس سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی شناخت رضا ذوالفقار کے نام سے ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ مسلح ملزمان نے گلی میں داخل ہوتے ہی کار سوار پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول رضا ذوالفقار فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہوا، ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،جائے وقوعہ سے شواہد اکھاٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔
 

Advertisement