خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش

Published On 18 June,2021 03:46 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کنا تھا کہ نیا ٹیکس نہیں لگایا، عوام کو ریلیف دیں گے۔

سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال بجٹ کا تخمینہ ایک ہزار ارب سے زائد ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 1118 ارب روپے ہے، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے 199 ارب روپے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 371 ارب روپے، قبائلی اضلاع کیلئے اے ڈی پی میں 100 ارب روپےمختص کئے گئے۔

تیمور سلیم جگھڑا کا کہنا تھا کہ آئندہ سال 3 لاکھ نئے گھرانوں کو صحت کارڈ میں رجسٹر کیا جائے گا، ہر خاندان کو 10 لاکھ تک یونیورسل ہیلتھ انشورنس دی، 4 کروڑ افراد ہیلتھ انشورنس سے مستفید ہوئے ہیں، بہت سے ترقیاتی یافتہ ممالک ابھی تک یہ اقدام نہیں اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایا گیا، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نئے او پی ڈی بلاک کی تعمیر ہوئی، 35 اضلاع تک ایمبولینس سروس کی توسیع کی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہر روز ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بی آر ٹی سے مستفید ہو رہے ہیں، 41 ارب کی لاگت سے سوات موٹر وے تعمیر کیا گیا، صوبائی محصولات پہلی بار 50 ارب سے زیادہ ہوں گے۔
 

Advertisement