مولانا فضل الرحمن نے29 جولائی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا

Published On 20 June,2021 05:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 29 جولائی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لفنگوں کو پارلیمنٹ میں بٹھا دیا گیا ہے، ہمارا اس کیخلاف احتجاج جاری رہے گا۔

پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی کرنے سے پارلیمنٹ کا وقار مجروع ہوا ہے، اس رویے کے بعد حکومت پارلیمنٹ کی بالا دستی کی بات کیسے کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لفنگوں کو پارلیمنت میں بٹھا دیا گیا ہے جس کے خلاف پی ڈی ایم اپنے موقف پر قائم ہے۔ 4جولائی کو سوات میں تاریخی جلسہ کریں گے جبکہ 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ پشت پناہی نہ کریں، انتخابی مراحل میں فوج کو الیکشن سے دور رکھا جائے، منصفانہ انتخابات کے لیے تجاویز لانی ہونگی۔

 

Advertisement