جعلی اکاؤنٹس کیسز: مقدمات کی تعداد45 ہوگئی،20ملزمان نے پلی بارگین کرلی

Published On 26 June,2021 06:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر جعلی اکاؤنٹس کیسز میں جاری تحقیقات کے بعدمقدمات کی تعداد45 ہوگئی،20 ملزمان نے پلی بارگین کرلی۔

جعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیب ک طرف سے سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری،سابق وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے علاوہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، فریال تالپور، شرجیل انعام میمن سمیت دیگر افراد ملزم نامزد ہیں اور اب تک جعلی اکاؤنٹس کیسز میں14 ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالتوں میں دائر کیے جاچکے ہیں جبکہ نیب میں 14 انوسٹی گیشن اور18 انکوائریاں جاری ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیسز نیں اب تک تقریاب33 ارب روپے کی وصولی کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرائی جاچکی ہے اور مزید ملزمان کی طرف سے بھی پلی بارگین کی امید ظاہر کی جارہی ہے اور ملکی تاریخ کا یہ سب سے بڑا سکینڈل ہے۔
 

Advertisement