ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس، انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

Published On 02 July,2021 04:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں کابینہ کمیٹی اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم سمیت دیگر شریک ہوئگے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے صوبائی وزیر صحت کومختلف محکمہ جات کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی۔

مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے صوبائی وزیر صحت کو انسداد ڈینگی مہم کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابو پانا بہت اہم ہو گیا ہے۔ احتیاط نہ کرنے سے یہ مرض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اِن ڈور سرویلنس کو فوری بڑھا دیا جائے۔