مالی سال 2021 کے اختتام پر گردشی قرضوں کا حجم 2 ہزار 327 ارب روپے تک پہنچ گیا

Published On 02 July,2021 01:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مالی سال 2021 کے اختتام پر گردشی قرضوں کا حجم 2 ہزار 327 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابی کے باعث لائن لاسسز، بجلی کی چوری اور حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے کو دی جانے والی سبسیڈی کے سبب گردشی قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیاد پر مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مالی سال 2021 میں گردشی قرضوں کا حجم 177 ارب روپے اضافے سے 2 ہزار 327 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2019 میں گردشی قرضوں کا حجم 2 ہزار 150 ارب روپے تھا۔

وزارت توانائی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2019 میں گرشی قرضے ایک ہزار 512 ارب روپے تھے جبکہ مالی سال 2018 میں گردشی قرضوں کا حجم ایک ہزار 148 ارب روپے تھا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت ماضی کے ڈگر پر چلتی رہی اور بڑے فیصلے نہ کیے تو گردشی قرضوں کا حجم بڑھتا رہے گا جس منفی اثر ملکی معیشت پر پڑے گا۔