کراچی: (دنیا نیوز)انٹربینک میں ڈالر کی پھر اونچی اڑان،پاکستانی روپے کے مقابلے36 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر36 پیسے اضافے سے انٹر بینک مارکیٹ میں 157 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 157 روپے 17 پیسے جبکہ قیمت فروخت 158 روپے 10 پیسے رہی۔ یاد رہے کہ ڈالر کے ریٹ میں کمی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دیکھنے میں آئی جب امریکی کرنسی 20 پیسے گراوٹ کے بعد 157 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 157 روپے 54 پیسے پر ٹریڈ ہوئی۔