پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 07 July,2021 10:32 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دادو میں درجہ حرات 46 تک جانے کا امکان ہے۔ سبی میں پارہ اڑتالیس کو چھونے کی توقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement