لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون تیپ کرنے کی خبروں پر تشویش ہے، بھارتی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی سے بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے۔