لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف پر 25ارب روپے جعلسازی سے باہر بھیجنے کا الزام ہے، اپوزیشن لیڈر تفتیشی ٹیم کے کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہبازشریف پر الزام ہے کہ انھوں نے 25ارب روپیہ جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجے، یہ رقم وہ ہے جو پتہ چل گئی، اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔
شہبازشریف پر الزام ہے کہ انھوں نے 25ارب روپیہ جعلسازی سے پاکستان سےباہر بھیجایہ رقم وہ ہے جو پتہ چل گئ اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں FIA کی تفتیشی ٹیم کوکسی سوال کا جواب دینےکو تیارنہیں کہتےہیں بچوں کو پتہ ہو گا بچے مفرور کرا دئیے ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 11, 2021
اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں بچوں کو پتہ ہو گا، بچے مفرور کرا دئیے، ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے؟