آزاد کشمیر الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کا حادثہ، چار جوان شہید

Published On 25 July,2021 07:06 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں چار جوان شہید جبکہ دیگر چار زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے یہ انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

پاک فوج کی گاڑی لسوا کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گری۔ گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں زخمی ہوا۔ زخمیوں کو قریبی مقام پر ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 

Advertisement