جنوبی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

Published On 18 July,2021 10:54 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے ضلع سینائی نارائی میں آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جنید شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 20 سالہ سپاہی جنید بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کے رہائشی تھے۔ فورسز علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔
 

Advertisement