لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند قراقرم ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

Published On 23 July,2021 09:32 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 20 مختلف مقامات پر بند قراقرم ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 جولائی سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث قراقرم ہائی وے تتہ پانی سے رائے کوٹ کے علاقے تک 20 جگہوں پر بھاری تودوں، کیچڑ سے بند ہو گئی تھی۔ ایف ڈبلیو او نے خراب موسم اور مشکل جغرافیے کے باوجود چوبیس گھنٹے کام جاری رکھا، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے انتہائی کٹھن صورتحال کے باوجود قراقرم ہائی وے پر تمام رکاوٹیں دور کر کے بند شاہراہ کھول دی۔

 

Advertisement