اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مسلم لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آپ کی، پولیس بھی آپ کے ماتحت، پھر بھی دھاندلی کا الزام، ن لیگ آزاد کشمیر می شکست تسلیم کرے۔
فواد چودھری نے سوال اٹھایا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور الیکشن کمشنر (ن) لیگ کا، پھر دھاندلی کون کر سکتا ہے؟ جہاں اپوزیشن ہار جائے وہاں دھاندلی کا شور مچاتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ وہ آزاد کشمیر الیکشن میں اپنی شکست کو تسلیم کرے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات پر اپوزیشن اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز لائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اپوزیشن کے ساتھ معاملات بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ نیب قوانین اور انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی مزید کام کرے گی
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کامیاب انتخابی مہم پر وزرا کو مبارکباد دیتے ہوئے آزاد کشمیر میں دو کارکنوں کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔