لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم پہلی بار شوبازی اور چور بازاری کے بغیر حقیقی ترقی دیکھ رہی ہے، اب صرف عوام کی خدمت کرنے والے افسران ہی عہدوں پر رہیں گے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیراور پی پی 38 کی جیت سے واضح ہوگیا کہ قوم پی ٹی آئی کی طرف سے ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے خوش، مطمئن اور آگاہ ہے، پنجاب حکومت انسانی ترقی پر خرچ کر رہی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے کمرکس لی ہے، عثمان بزدار تمام معاملات کی خود نگرانی کیلئے صوبہ بھر کے دورے کر رہے ہیں، عوامی خدمت کے درمیان حائل ہونے والے سرکاری افسران کو گھر بھیج رہے ہیں۔