کراچی: (دنیا نیوز) گڈانی کے ساحل پر مچھلی کے شکار کے لئے جانے والے 6 نوجوان سمندری لہروں میں بہہ گئے، 2 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ گڈانی کے پھوکاڑہ بیچ پر پیش آیا، جہاں مچھلی کا شکار کرنے کی غرض سے آنے والے 6 نوجوان بڑی سمندری لہر کا شکار ہوگئے۔ موقع پر موجود افراد نے 2 نوجوانوں کو بچا لیا تاہم 4 ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے چاروں نوجوانوں کی لاشیں آر ایچ سی گڈانی منتقل کر دیں۔