اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہم منصب اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں ریڈ لسٹ کا معاملہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، برطانیہ اس معاملے پر نظر ثانی کرے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دے، طالبان کے اپنی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کے بیانات حوصلہ افزا ہیں۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانوں کی سماجی، اقتصادی اور انسانی حوالے سے معاونت فراہم کرے۔