لاہور: (دنیا نیوز) مینار پاکستان میں بدسلوکی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کی شناخت پریڈ کی عدالت نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی رپورٹ کی کاپی دنیا کو موصول ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق خاتون نے 104 ملزمان میں سے 6 ملزم شناخت کیے۔ عائشہ اکرم نے شہر یار، مہران، عابد ، ارسلان، ساجد اور افتخار کو شناخت کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے 3 گواہوں بلال، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں شناخت کی۔ خاتون نے چار ملزمان کو غلط شناخت کیا۔ چاروں ملزمان جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے۔
خاتون کے مطابق افتخار نے میرے کپڑے پھاڑے اور ہاتھوں میں اٹھایا۔ عائشہ کے مطابق ارسلان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔ شہر یار نے دھکے دیکر جنگلا کے ساتھ مارا۔ مہران نے زد دو کوب کیا۔
خاتون کے مطابق عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں۔ ملزم ساجد نے لڑکوں کو میری طرف اکسایا۔