لاہور میں تیسرے روز بھی بارش برسنے کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار ہو گیا

Published On 12 September,2021 09:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں تیسرے روز بھی بادلوں کے ڈیرے، صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بارش ، بارش اور بارش، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تین روز سے جاری بارش کے باعث نشیبی علاقوں سے ابھی تک پانی نہیں نکالا جا سکا جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ کا بھی جاری رہا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کشمیر ،گلگت ،بلتستان ، اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک ، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اور اٹک سمیت کئی شہروں میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
 

Advertisement