الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے آئندہ عام انتخابات کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

Published On 15 September,2021 03:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کئی سوالات اٹھائے۔ پوچھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کے لیے تو قانون سازی نہیں ہوگی ؟ ابھی یہ درخواست قبل از وقت نہیں ؟ ابھی تو اس پر بحث ہو رہی ہے۔

درخوستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ حکومت الیکشن کمیشن کی اتھارٹی پر غلبہ حاصل کرنا چاہتی ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے اعتراضات کی رپورٹ طلب کرے۔

 

Advertisement