لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رہنما جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے 14 ستمبر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں جو باتیں کیں، وہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہیں۔
جاوید لطیف کو نوٹس نواز شریف کی ہدایت پر جاری کیا گيا ہے۔ رہنما ن لیگ 7 روز میں شوکاز کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات کی امین پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جمہوری اصولوں کے لئے کلیدی کرداراداکیا ہے، غیرجمہوری قوتوں کی تمام سازشوں کے باوجود پارٹی متحد ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی پارٹی کے اتحاد اور عوامی حمایت و مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔