مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ کل کراچی میں داخل ہوگا، 23 ستمبر سے بادل برسنے کا امکان

Published On 19 September,2021 06:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ کل کراچی میں داخل ہوگا۔ سندھ میں 23 سے 25 ستمبر کے دوران بادل برسنے کا امکان ہے۔ لاہور میں بھی تین دن بعد بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ لاہور میں مون سون کا یہ سلسلہ ہفتے کے روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، سوات، دیر، مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ اسلام آباد میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے