محکمہ موسمیات کی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Published On 18 September,2021 08:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی اور بدین میں بادل برسنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں رات کے وقت بارش کی پیشگوئی ہے۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے