فیصل آباد: (دنیانیوز) فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مطالبے کے باوجود کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایا، وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے مکمل طور پر واضح تھے، کاروبار بھی چلتا رہا اور ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے فیصل آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، ملک میں کاروبار کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ایک کروڑ روپے تک قرضے دئیے جائیں گے، وزیراعظم کی پالیسی سے کاروبار، روزگار میں اضافہ ہوگا، اب روزگار کیلئے قرض کی مد میں کسی گارنٹی کی ضرورت نہیں، اب تک 22 ارب روپے دیئے گئے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں، تعمیراتی شعبہ کیلئے بھرپور کام کیا ہے۔