اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر سپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے جس کے مطابق اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے اہم ٹاسک کے تحت سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے انتخابی اصلاحات پر ان کی تجاویز طلب کریں گے، جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز کو انتخابی اصلاحات پیکج کا حصہ بنایا جائے گا،سپیکرقومی اسمبلی نیب قوانین ترامیم پر بھی اپوزیشن سے مشاورت کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں۔