وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کا مسئلہ عالمی فورمز پر مؤثر طریقے سے اٹھایا:فیصل جاوید

Published On 03 October,2021 06:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ غریب ممالک سے امیر ممالک تک منی لانڈرنگ دنیا میں عدم مساوات کی بڑی وجہ ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے یہ مسئلہ اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر مؤثر طریقے سے اٹھایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ پیپرز کے بعدآئی سی آئی جے آج پنڈورا پیپرز جاری کرنے جا رہا ہے۔غریب ممالک سے امیر ممالک تک منی لانڈرنگ دنیا میں عدم مساوات کی بڑی وجہ ہے۔

فیصل جاوید کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ مسئلہ اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر مؤثر طریقے سے اٹھایا، سالانہ ایک ٹریلین ڈالر ترقی پذیر ممالک سے امیر ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ناانصافی ، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف سیاست میں آئے، کرپشن اور منی لانڈرنگ کو روک کر ہی غربت کے خاتمہ میں مدد مل سکے گی۔
 

Advertisement