شہریوں کی شکایات: وزیراعظم کا جزوی طور پر 83741 شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

شہریوں کی شکایات: وزیراعظم کا جزوی طور پر 83741 شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

پی ایم ڈی یو کے مطابق تمام شکایات میں شہریوں کو جُزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا۔ صوبائی حکومتوں سے متعلقہ 40 ہزار 415 شکایات 2 ہزار 450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔ وفاقی سطح پر سب سے زیادہ 3 ہزار 181 شکایات آئیسکو کی کھولی جائیں گی۔

صوبائی سطح پر 1606 پنجاب ہائی وے کی۔ خیبرپختونخواہ میں پی ڈی اے کی۔ 412 سندھ میں کے ڈبلیو ایس پی کی اور بلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130 شکایات سرفہرست ہیں۔