یوسف رضا، پرویز مشرف اور آصف زرداری سے متعلق درخواستیں غیر موثر قرار دیکر خارج

Published On 13 October,2021 12:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق صدور پرویز مشرف اور آصف زرداری سے متعلق درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے 10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دیا تھا۔ درخواست گزار رانا علم الدین ایڈوکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی تھیں۔

رانا علم الدین غازی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔
 

Advertisement