ایکسپو سینٹر لاہور میں ڈینگی ہسپتال فعال کردیا گیا ہے:یاسمین راشد

ایکسپو سینٹر لاہور میں ڈینگی ہسپتال فعال کردیا گیا ہے:یاسمین راشد

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں 280بیڈز کاڈینگی ہسپتال فعال کردیا گیا ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی مفت سہولت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لاہورمہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہوا، پنجاب میں کوروناپھیلاؤکی شرح 1.9فیصد ہے، لاہورمیں کوروناپھیلاؤ کی شرح 2.9ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ جومریض بھی بخارکیساتھ آئےگااسےڈینگی کاکنفرم ہونےیانہ ہونےتک گھرنہیں بھیجیں گے ۔