لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔ وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، آئی جی شریک ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ متعلقہ حکام وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن و عامہ کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔