اب ملک پر اجتماعی نظرثانی کا بہترین وقت ہے: شہباز شریف

Published On 29 October,2021 04:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب ملک پر اجتماعی نظرثانی کا بہترین وقت ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب آپ ایک جائز اور حقیقی طور پر منتخب وزیر اعظم کو کمزور کرتے ہیں، جو قوم کی مرضی کی نمائندگی کرتے ہیں، معمولی سیاسی فائدے کے لیے پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہیں تو آپ افراتفری اور انتشار کے راستے کھول دیتے ہیں، ملک سب سے زیادہ متاثر ہے، اجتماعی نظر ثانی کا وقت اب ہے۔