این اے 133ضمنی انتخاب:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

Published On 29 October,2021 07:35 pm

لاہور:(دنیا نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ضمنتی انتخاب کیلئے امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔

ریٹرننگ افسر نے جمشید اقبال چیمہ ،شائستہ پرویز ملک اور اسلم گل سے وضاحت طلب کرتے ہوئے تینوں امیدواروں سے یکم نومبر کو جواب مانگ لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں پینا فلیکس اور بل بورڈز مطلوبہ سائز سے بڑا لگانے پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کو ٹکٹ دیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف شائستہ پرویز ملک کو امیدوار کے طور پر سامنے لائے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلم گل کو حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے لئے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔