راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سینئر حکام نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مارچ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے گھروں کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک آرمی کے سینئر حکام نے پولیس شہدا کے لواحقین کے گھروں کا دورہ کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سینئر حکام نارنگ منڈی سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل محمد ایوب اور پسرور سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل خالد جاوید کے لواحقین سے ملے جبکہ سینئر حکام پتوکی کے اے ایس آئی محمد اکبر، قصور کے کانسٹیبل غلام رسول کے لواحقین سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سینئر حکام نے زخمی پولیس اہلکاروں کی بھی عیادت کی ۔