فروغ نسیم کے تسلی بخش جواب، آئی ایم ایف حکام کی وفاقی وزیر قانون کے تعریف

Published On 01 November,2021 10:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرقانون فروغ نسیم کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ فروغ نسیم کی جانب سے سوالات کے تسلی بخش جواب دینے پر آئی ایم ایف کے حکام نے وزیر قانون کی تعریف کی۔

وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا،، جس میں آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں پارلیمانی ملیکہ بخاری، سیکرٹری قانون، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک اوروزارت خزانہ کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف کے حکام نے پاکستان میں مالیاتی قانون سازی کے حوالے سے اپنے سوالات پیش کیے۔ ڈاکٹرفروغ نسیم نے آئی ایم ایف کے حکام کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔ آئی ایم ایف کے حکام نے وزیر قانون کے جوابات پراطمینان کا اظہار کیا اورفروغ نسیم کی تعریف کی۔

فروغ نسیم نے پاکستان میں مالیاتی قانون سازی کے حوالے سے آئی ایم ایف کے حکام کو قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کوویڈ کے دوران تعاون کے لیے آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورمشکل حالات سے نکلنے کے لیے وزارت قانون دن رات کام کر رہی ہے۔
 

Advertisement