اسلام آباد: (دنیا نیوز) نور مقدم قتل کیس کا ملزم ظاہر جعفر عدالت میں بے قابو ہو گیا، باہر لے جانے کے حکم پر انسپکٹر کو گریبان سے پکڑ لیا۔
نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم ظاہر جعفر مسلسل غلط الفاظ استعمال کرتا رہا۔ مرکزی ملزم کا کہنا تھا کہ پردے کے پیچھے کیا ہے، میں اور میری فیملی انتظار کر رہے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزم ڈرامے کر رہا ہے، اس کو لے جائیں۔ باہر نکلنے کے حکم پر ملزم نے انسپکٹر مصطفی کیانی کو گریبان سے پکڑ لیا۔ پولیس اہلکاروں نے ملزم کو بخشی خانے منتقل کردیا۔