پشاور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے نیب کی درخواست منظور کر لی۔ پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف مالم جبہ سکینڈل انکوائری روک دی گئی۔
احتساب عدالت نے وفاقی وزیر پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روکنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔ نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھیں نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کے لئے درخواست دی تھی ۔