اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا نظر ثانی شیڈول جاری کر دیا، 7 نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جا کر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن تصدیقی عمل مکمل کرنے کے بعد 7 دسمبر سے 5 جنوری 2022ء تک ڈیٹا انٹری کا کام مکمل کرے گا جس کے بعد انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہو گا، 45 روز کے لئے اضلاع میں قائم ڈسپلے سنٹرز پر انتخابی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، 13 مارچ 2022ء کو حتمی فہرستیں شائع کر دی جائیں گی۔