عالمی سطح پر مہنگائی کے باوجود پاکستان اس چیلنج سے بہترطور پر نبرد آزما ہوا: وزیراعظم

Published On 07 November,2021 01:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر شدید مہنگائی کے باوجود پاکستان دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن نے بیشترممالک کو بری طرح متاثرکیا، بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا، پاکستان دیگرممالک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دور میں مہنگائی میں شدید اضافے کو اپوزیشن جماعتیں سخت تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے جہاں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے وہاں پیپلز پارٹی جیسی دیگر جماعتیں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور تیاری کرتی نظر آتی ہیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے معیشت کی حالیہ صورت حال پر مختلف پلیٹ فارمز پر بار بار صفائی پیش کی جا رہی ہے تاہم عوام کسی طور پی ٹی آئی سے مطمئن ہوتی نظر نہیں آتی۔

 

Advertisement