میرے خلاف کرپشن ثابت کر دیں میں سیاست چھوڑ دوں گا:احسن اقبال

Published On 14 November,2021 05:00 pm

نارووال:(دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن نے کہا ہے کہ میرے خلاف کرپشن ثابت کر دیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

نارووال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نااہل اور نالائق عمران خان ملک کے تمام منصوبوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ آج حکومت کو تین سال ہو چکے ہیں کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں ہو سکا۔

احسن اقبال نے مزید کہا مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں سی پیک سے بڑے منصوبے شروع کئے ، ملک میں موٹرویز اور بڑے تعلیمی منصوبے لگائے گئے جبکہ نااہل اور نالائق عمران خان ملک کے تمام منصوبوں کو تباہ کر دیا ہے ، آج حکومت کو تین سال ہو چکے ہیں کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں ہو سکا ،میرے خلاف کرپشن ثابت کر دیں میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چور ڈاکو کہنے والے نے ملک میں غریبوں کا جینا حرام کر رکھا،ملک میں مہنگائی کی انتہا ہو چکی ہے ،غریب بلبلا اٹھے ہیں ،چینی، آٹا ،بجلی سستی کرنے والے نے ملک کا ستیا ناس کر دیا ہے جبکہ غربت اور بے روزگاری سے عوام خودکشیوں ہر مجبور ہیں ۔