کراچی: آئی آئی چندیگر روڈ پر آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا

Published On 30 November,2021 12:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں آئی آئی چندیگر روڈ پر آتشزدگی کا واقعہ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ آگ پلاٹ میں موجود تاروں اور پلاسٹک میں لگی تھی۔

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر پی ٹی سی ایل کی عمارت کے پلاٹ میں آتشزدگی، آگ کی شدت کے باعث شعلے دور تک دیکھے گئے۔ فائر برگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر کام کیا جبکہ ایک گھنٹے بعد قابو بھی پالیا گیا۔

فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پلاٹ میں موجود تاروں اور پلاسٹک میں لگی، جو شدت اختیار کرگئی۔ فائر برگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر جلدی قابو پالیا گیا۔