اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے چار سو سے زائد تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے اسکولوں کو کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کر دیا، بچوں کو اسکولوں کے باہر سے ہی گھر بھجوا دیا گیا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ ماڈل ادارے ہیں اور پورے ملک کے لیے مثال ہیں، اگر ان کو کارپوریشن کے حوالے کر دیا گیا تو تعلیمی شعبہ کو نقصان پہنچے گا، کارپوریشن کے حوالے اسکولز کرنے سے تعلیمی نظام بھی سیاست زدہ ہو جائے گا۔ ماہر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر وزارت تعلیم نے آرڈیننس واپس نہ لیا تو پھر مظاہرے اور دھرنا کی جانب بھی بڑھیں گے۔