حکومت ناکام ہوچکی، آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئیگا: شاہد خاقان عباسی

Published On 30 November,2021 10:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا، حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں، حکومتی چوری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 3 سال ہوگئے قرضہ کمیشن کی رپورٹ سامنے نہیں آئی، شوگر کمیشن بنا تو چینی 53 روپے کلو تھی، آج 150 پر پہنچ گئی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی، ملکی مسائل کا حل شفاف اور فوری انتخابات ہیں، ہم نے 5 سال کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا، چیئرمین نیب بتائیں کس سیاستدان سے کتنے پیسے ریکور کیے ؟ مریم نواز نے کوئی قانون توڑا ہے تو کارروائی کریں۔
 

Advertisement