(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ: ترجمان پنجاب حکومت

Published On 02 December,2021 11:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) حسان خاور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ ہیں، یہ دونوں جماعتیں ٹھپہ مافیا کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں، ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ سے اپوزیشن کی دھاندلی زدہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی، ای وی ایم سے الیکشن کے اعلان پر دھاندلی سے الیکشن جیتنے والی جماعتوں پر لرزہ طاری ہے، شفاف الیکشن ووٹ کی حرمت کیلئے ضروری ہیں۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ قوم ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کی حامی ہے، انتخابات میں ای وی ایم  تھرڈ امپائر  کا کردار ادا کرے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔