متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

Published On 02 December,2021 11:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ میں موجودہ متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی اِن کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلے کا اعلان کر دیا۔

مشاورت کے بعد متحدہ اپوزیشن نے اپنا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ 6 دسمبر 2021 کو حکومت کی جانب سے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں اِن کیمرہ بریفنگ دینے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اِن کیمرہ اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔

متحدہ اپوزیشن نے قرار دیا کہ حزب اختلاف میں شامل جماعتوں نے قومی سلامتی اور سنجیدہ قومی طرز عمل کا مظاہرہ کیا، متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کو بلڈوز کرنے کے حکومتی روئیے کی بناء پر یہ بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
 

Advertisement