پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے صوبائی صدر سردار حر بخاری ن لیگ میں شامل

Published On 03 December,2021 11:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے صوبائی صدر سردار حر بخاری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے صوبائی صدر سردار حر بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے لاہورمیں ملاقات کی۔ سردار حر بخاری نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کر اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے سردار حر بخاری کو ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔