اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، آج ڈاکٹرز، طلبا، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پر ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹویٹ کر کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی، عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں، عوام کی فریادیں، مطالبات اور بددعائیں نہ سنیں، عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں، فواد صاحب جھوٹے ٹویٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں۔