لاہور: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں سپورٹس فیکٹری میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کی ڈیڈ باڈی لاہور پہنچا دی گئی۔
پریانتھا کمارا کی دیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے پولیس کی سکیورٹی میں لاہور منتقل کیا جس کی نجی ہسپتال میں انٹرنیشنل پروٹوکول برائے ٹرانسفر آف باڈی کے تحت پیکنگ کی جائے گی۔
اس مرحلے کے بعد اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، پریانتھا کمار کی ڈیڈ باڈی کل سری لنکا روانہ کی جائے گی۔