لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے این اے 133میں واضح برتری پر عوام اور پارٹی رہنماؤں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام کی جانب سے ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کے اظہار پر شکر گزار ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد اور آرزوؤں پر پورا اترے گی ،واضح برتری پر شائستہ پرویز ملک کو مبارک پیش کرتا ہوں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب میں بھرپور محنت اور دن رات خدمت کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔