لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کابینہ نےتھرو سرکولیشن سمری نئے بلدیاتی نظام کے ترمیم شدہ مسودہ قانون کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ ق کے ساتھ مذاکرات میں طے پانے والے مسودے کی منظوری دی ،منظورشدہ مسودہ قانون کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔صوبے میں بلدیاتی انتخابات براہ راست ہوں گے، میٹرو پولٹین کے میئر ز اور ڈسٹرکٹ میئرز کو براہ راست عوام منتخب کریں گے۔
صوبے میں گیارہ میٹروپولٹین کارپوریشنز ہوں گی،9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ گجرات اورسیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا۔ لاہور میں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی ،باقی ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ،سیالکوٹ اورگجرات میں میٹرو پولٹین کے ساتھ ڈسٹرکٹ کونسلز کابھی نظام ہوگا۔
پنجاب کے باقی 25 اضلاع میں صرف ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی، دیہی سطح پر ویلیج کونسل اور شہری علاقوں میں نیبرہڈ کونسل کےانتخاب ہوں گے۔ صوبے کے 25اضلاع کے شہری علاقوں سے میونسپل کارہوریشنز، میونسپل کمیٹیز اور ٹاون کمیٹیوں کا نظام ختم کر دیا گیا، دہائیوں سے شہری علاقوں کے لئے رائج نظام کو نئے مسودہ قانون کےذریعے ختم کر دیا گیا، صرف ڈسٹرکٹ کونسلز کا نظام ہوگا جو تمام دیہی اور شہری علاقوں کے لئے ہوگا ۔