اسلام آباد: (دنیا نیوز) نور مقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید چھ ہفتوں کا وقت دے دیا ہے۔
نور مقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ دیدیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید چھ ہفتوں کا وقت دے دیا ہے۔ مقدمے کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل نہ ہو سکا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے خط کے ذریعے ہائی کورٹ سے مزید وقت مانگا تھا ۔ ہائی کورٹ کے پہلے آرڈر کے مطابق ٹرائل کو 14 دسمبر تک نور مقدم کیس کا ٹرائل مکمل کرنا تھا۔